
کراچی: (02 جولائی 2020) کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا۔ مارکیٹ 88 پوائنٹس کے اضافے سے 34 ہزار 978 پر بند ہوئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ہنڈریڈ انڈیکس میں 88 پوائنٹس اضافہ ہوا۔ 88 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ 34 ہزار 978 پر بند ہوئی۔ دن بھر مجموعی طور پر 359 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 194 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، جبکہ 140 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 35 ہزار 177، جبکہ کم ترین سطح 34 ہزار 889 رہی۔
دوسری جانب ڈالر کوریورس گیئر لگ گیا۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی کمی ہوگئی۔ انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 17 پیسے سستا ہوگیا۔ ایک روپے 17 پیسے کی کمی سے ڈالر 168.05 سے کم ہو کر 166.88 پر بند ہوا۔ اسی طرح انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 80 پیسے کی کمی ہوگئی۔ 88 پیسے کی کمی سے ڈالر 168.20 سے کم ہو کر 167.40 پر آگیا۔-