
کراچی: (03 جولائی 2020) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ 73 پوائنٹس کے اضافے سے اختتام پذیر ہوگیا۔ تیزی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس نے 35 ہزار کا ہندسہ بھی عبور کرلیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں 73 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ تیزی کے باعث ہنڈریڈانڈیکس نے 35 ہزار کا ہندسہ عبور کرلیا۔ 73 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ 35 ہزار 51 پربند ہوئی۔ دن بھر مجموعی طور پر 319 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 162 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی، جبکہ 138 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 35 ہزار 105، جبکہ کم ترین سطح 34 ہزار 918 رہی۔—
دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہونے لگا۔ انٹر بینک میں ڈالر 67 پیسے سستا ہوگیا۔ 67 پیسے کی کمی سے ڈالر 166.88 سے کم ہو کر 166.21 پر بند ہوا۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔ 40 پیسے کمی کے بعد ڈالر 167.40 سے 167 روپے پر آگیا۔