• Fixtures
  • Matches
  • Player Stats
  • Series
  • Login
Livehunt Urdu
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
اتوار, 24 جنوری , 2021
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
No Result
View All Result
Livehunt Urdu
No Result
View All Result
Home پاکسان VOA News

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں بھارت ملوث ہے: عمران خان

VOA Urdu by VOA Urdu
7 مہینے ago
in VOA News, پاکسان
1 min read
0 0
0
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں بھارت ملوث ہے: عمران خان
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد — 

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر گزشتہ روز ہونے والے حملے میں بھارت کو ملوث قرار دیا ہے۔

پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا منصوبہ ہمسایہ ملک بھارت میں بنایا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بہت بڑا منصوبہ بنایا ہوا تھا۔ یہ (دہشت گرد) بہت زیادہ اسلحہ لے کر آئے تھے. ان کا ایک ہی مقصد تھا کہ اسٹاک ایکسچینج کے اندر جا کر لوگوں کو یرغمال بنائیں۔ جیسے ممبئی میں بہت بڑی دہشت گردی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ بھارت نے پیر کو ہی وضاحت دی تھی کہ کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں اس کو کوئی کردار نہیں ہے۔

گزشتہ روز پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر چار مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جسے وہاں تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا تھا۔

دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں چاروں حملہ آور ہلاک جب کہ پولیس کے ایک سب انسپکٹر سمیت تین نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈز بھی ہلاک ہوئے تھے۔

اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی تھی۔ پاکستان بی ایل اے کو بھارت کے قریب قرار دیتا ہے۔

گزشتہ روز سندھ رینجرز کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عمر احمد بخاری نے بھی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ یہ دہشت گرد حملہ کسی دشمن غیر ملکی ایجنسی کی مدد کے بغیر نہیں ہو سکتا تھا۔ اس میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ سرِفہرست ہے۔

قومی اسمبلی میں وزیرِ اعظم عمران خان کا خطاب میں مزید کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں عدم استحکام کی فضا پیدا کرنے کی کوشش میں ہے اور یہ بات ان کے کابینہ اراکین کے علم میں بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سیکیورٹی اور انٹیلی ادارے چوکنا تھے۔ اسی وجہ سے حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے چار منصوبے ناکام بنائے گئے۔ جن میں سے دو اسلام آباد کے قریب دہشت گردی کے منصوبے تھے۔

وزیر اعظم نے اسٹاک ایکسچینج حملے کو ناکام بناتے ہوئے ہلاک ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس اداروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

خیال رہے کہ بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے حوالے سے ماضی میں بیان دیتے رہے ہیں۔ 2016 میں نریندر مودی نے کہا تھا کہ کشمیر کی موجودہ صورت حال کی وجہ سرحد پار پاکستان سے ہونے والی مبینہ دہشت گردی ہے۔ اب پاکستان کو بھی بلوچستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مبینہ زیادتیوں کے لیے دنیا کے سامنے جواب دہ ہونا ہو گا۔

اگرچہ پاکستان اور بھارت اپنے ملک میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں کا الزام ایک دوسرے پر لگاتے رہتے ہیں تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے وزیرِ اعظم نے پارلیمنٹ کے ایوان میں بھارت کو ملک میں دہشت گردی کے لیے موردِ الزام ٹھہرایا ہے۔

حالیہ عرصے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات تناؤ کا شکار رہے ہیں۔ کچھ روز قبل دونوں ممالک نے سفارتی عملے میں 50 فی صد کمی کا اعلان بھی کیا تھا جب کہ گزشتہ سال اگست میں کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے بعد سے السام آباد اور نئی دہلی نے اپنے سفرا کو بھی واپس بلایا ہوا ہے۔

Previous Post

چھ افراد پر چاقو سے حملہ کرنے والے کو پولیس نے گولی مار دی

Next Post

افغان سیکیورٹی فورسز میں کرونا وائرس پھیل رہا ہے، غیر مصدقہ اطلاعات

Related Posts

اے پی سی کے بعد ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔مریم اورنگزیب – Ummat News
Ummat News

آمرانہ اقدامات سے عمران خان کی کرسی نہیں بچے گی۔مریم اورنگزیب – Ummat News

4 منٹ ago
کراچی میں 10 دنوں تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے: غلام سرور –
Ary News

‘شیطان کبھی پی ڈی ایم اور کبھی ایم آرڈی کی صورت میں ہوتےہیں’

11 منٹ ago
کریمہ بلوچ: انسانی حقوق کی کارکن کی میت خاندان کے حوالے کر دی گئی، تدفین بلوچستان میں ان کے آبائی علاقے میں ہوگی
Qudrat News

کریمہ بلوچ: انسانی حقوق کی کارکن کی میت خاندان کے حوالے کر دی گئی، تدفین بلوچستان میں ان کے آبائی علاقے میں ہوگی

48 منٹ ago
معروف پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی آکسیجن کے بغیر ’کے ٹو‘ سر کرنے کے لیے پیش قدمی
Such News

معروف پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی آکسیجن کے بغیر ’کے ٹو‘ سر کرنے کے لیے پیش قدمی

2 گھنٹے ago
لاہور میں کھوکھر پیلس کے ارد گرد آپریشن، 38کنال زمین واگزار کرالی گئی
Geo News

لاہور میں کھوکھر پیلس کے ارد گرد آپریشن، 38کنال زمین واگزار کرالی گئی

2 گھنٹے ago
شریف خاندان مرگ پربھی سیاست کررہا ہے۔فردوس اعوان – Ummat News
Ummat News

پی ڈی ایم قیادت کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی۔ فردوس عاشق اعوان – Ummat News

2 گھنٹے ago
Load More
Next Post
افغان سیکیورٹی فورسز میں کرونا وائرس پھیل رہا ہے، غیر مصدقہ اطلاعات

افغان سیکیورٹی فورسز میں کرونا وائرس پھیل رہا ہے، غیر مصدقہ اطلاعات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

موسم

°
___
______
  • Low Temp. ___°
  • High Temp. ___°
___
______
جنوری 24th 2021, اتوار
°
   ___
  • TEMPERATURE
    ° | °
  • HUMIDITY
    %
  • WIND
    m/s
  • CLOUDINESS
    %
  • SUNRISE
  • SUNSET
  • پیر 25
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • منگل 26
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • بدھ 27
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعرات 28
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعہ 29
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • ہفتہ 30
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
×

I want to find the weather for in .

×

© 2020

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • فلمی دنیا
  • کھیل
  • صحت

© 2020

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
x
kkk

jjj

More Information