پاکستان اور روس کا تجارت توانائی اور دیگر شعبوں میں باہمی  تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور روس کی جانب سے تجارت، توانائی، کورونا ویکسین اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ روسی وزیر خارجہ کے دورے سے دو طرفہ تعلقات میں وسعت آئے گی۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ روسی وزیر خارجہ کو جنوبی ایشیا کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ہے اور جموں و کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ نارتھ ساؤتھ پائپ لائن کی راہ میں بہت سی رکاوٹیں دور کر چکے ہیں جلد مزید کام آگے بڑھے گا۔

دورے پر آئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا ہے اور افغان مشرق وسطیٰ میں کردار ادا کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور روس نے دفاع تجارت توانائی علاقائی اور عالمی امن میں ملکر کردار ادا کرنے کے غزم کا اعادہ کیا ہے۔

About Bol News

Avatar

Check Also

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا – Pakistan

لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے