پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: بابر اعظم کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان اور جنوبی افریقہ کےدرمیان دوسرا ون ڈے میچ آج جوہانسبرگ میں کھیلاجائےگا، مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوہانسبرگ میں گرین شرٹس سیریز جیتنے اور جنوبی افریقہ سیریز بچانے کیلئے میدان میں اترے گی۔

دونوں ٹیموں نے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور گزشتہ میچ کی ٹیم کو برقرار رکھا ہے۔

تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو ایک کامیابی درکار ہے۔

سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے کپتان بابراعظم کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کو3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  بابر اعظم نے شاندار سنچری بنا کر شائقین کے دل جیت لئے تھے، انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔

 

The post پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: بابر اعظم کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ appeared first on .

About Bol News

Avatar

Check Also

سلمان بٹ تصاویر کا غلط استعمال کرنے والے بلیک میلر سے پریشان

ایک شخص جعلی اکائونٹس کے ذریعے غیر اخلاقی ویڈیوز ڈال رہا ہے، سلمان بٹ  لاہور: سلمان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے