پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ‘ پہلا ون ڈے کل کھیلاجائے گا – Ummat News

پاکستان اور جنوبی افریقہ مابین سیریز کا پہلا ون ڈے میچ کل سینچورین میں کھیلا جائے گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی سیریز میں اچھی پرفارمنس دیں، جنوبی افریقہ کیخلاف تینوں مچز جیتنے کی کوشش کریں گے۔
بابراعظم کا کہنا ہے کہ جنوبی افريقہ ميں بے خوف کرکٹ کھيليں گے، ميدان ميں بہترين 11کھلاڑی اتاريں گے۔ تمام کھلاڑیوں نے ماڈرن کرکٹ کے مطابق ٹريننگ کی ہےتاہم جنوبی افريقہ ہوم کنڈيشنز ميں مشکل حريف ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں کل پہلی بار جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت سیاہ فام کپتان ٹیمبا باووما کریں گے۔
تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 2اپریل سے ہوگا جبکہ سیریز کا دوسرا میچ 4 اور تیسرا میچ 7اپریل کو کھیلا جائے گا، ٹور کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹی 20میچوں پر مشتمل سیریز میں حصہ لےگی۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے سال2013 میں پہلی بار پروٹیز کے ہوم گراؤنڈ میں ایک روزہ سیریز اپنے نام کی تھی۔
علاوہ ازیں ایک روزہ میچز میں دونوں ٹیمیں 79 بار آمنے سامنے آئیں، جن میں سے 28 میچز گرین شرٹس کے نام رہے جبکہ 50 میچز میں پروٹیز نے کامیابی حاصل کی۔

About Ummat news

Avatar

Check Also

سکندر رضا کینسر کے خطرے سے بچ نکلے،کرکٹ سے طویل عرصے تک دور

سب کی دعائیں رنگ لے آئیں، ٹیومر یا کینسر کا ٹیسٹ کلیئر آیا ہے، آل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے