پاکستان بھر میں کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کر گئی

پاکستان بھر میں کورونا کے مریضوں کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے جو کہ ملک کے لئے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔

اس ضمن میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے 5329 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ کورونا کے باعث مزید 98 اموات واقع ہوئی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے معال کیسز کی شرح 10.68 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس حوالے سے این سی او سی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کے لئے پابندیاں لگائی گئیں ہیں تاہم 10 روز کے اندر فعال کیسز کا گراف نیچے نہیں آیا تو پابندیاں مزید سخت کردی جائینگی۔

About Bol News

Avatar

Check Also

یہ اپنا تھوکا ایک ایک کرکے چاٹیں گے، رانا ثناء اللہ

مسلم لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے ریاست کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے