پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار منایا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج ایسٹر کا تہوار جوش و خروش سے منایا گیا۔

ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا جہاں ملک کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے مسیحی برادری کو ایسٹر پر مبارک باد دی جبکہ لاہور میں وزیراعلیٰ آفس میں ایسٹرکی تقریب بھی ہوئی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کیک کاٹا اور مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خوشی اور غم میں مسیحی برادری کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

دوسری جانب ویٹی کن میں ایسٹر کی تقریب سے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے بھی خطاب کیا اورکہا کہ نیا آغاز ہمیشہ ممکن ہوتا ہے ،کورونا سے آئی تاریکیاں بھی چھٹ جائیں گی۔

About Geo News

Geo News

Check Also

اپوزیشن حکومت کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے، غلام سرورخان

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے