پاکستان ماہی گیروں کی جدید نظام سے نگرانی کرنے والا خطے کا پہلا ملک بن گیا

گوادر: بلوچستان حکومت نے ماہی گیروں کی نگرانی کا جدید نظام متعارف کرا دیا، جس کے بعد پاکستان ماہی گیری کی کشتیوں کی جدید نظام سے نگرانی کرنےوالا خطے کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سمندری حدود میں ماہی گیروں کی نگرانی کا جدید نظام متعارف کرادیا گیا ، وزیراعلیٰ بلوچستان نے سر بندن میں فشریز مانیٹرنگ سینٹر کا افتتاح کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مانیٹرنگ سینٹر سے ماہی گیروں کوسمندری خطرات سےآگاہ رکھا جائےگا اور ماہی گیروں کوغیر ملکی سمندری حدود میں جانے سے روکاجاسکے گا جبکہ ماہی گیر کسی ناگہانی صورتحال میں مانیٹرنگ سینٹر کوآگاہ کرسکیں گے۔

حکام کے مطابق پاکستان ماہی گیری کی کشتیوں کی جدید نظام سےنگرانی کرنےوالاخطےکاپہلا ملک بن گیا، بلوچستان حکومت کے اقدام سے انڈین اوشین ٹونا کمیشن کی شرط بھی پوری ہوگئی ہے۔

اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے کہا کہ سینٹر کے قیام کا مقصد ماہی گیروں کا تحفظ ہے، نظام میں دو طرفہ پیغام بھیجنے کاطریقہ کار بھی لارہے ہیں، جس کےذریعے سمندر میں غیر قانونی شکار کی روک تھام بھی ہوسکے گی۔

Comments

About Ary News

Avatar

Check Also

محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم کے حوالے بڑی پیشگوئی

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہوا کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کرتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے