پاکستان میں مزید 3987 افراد میں کورونا کی تشخیص

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 3987 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 693301 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 3987 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 308، اسلام آباد میں 641 ، پنجاب میں 2275 ، خیبرپختونخوا میں 610 جبکہ آزاد کشمیر میں 83 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 266925 ، بلوچستان میں 19855 ، خیبرپختونخوا میں 93033 ،اسلام آباد میں 61552 ، گلگت بلتستان میں5059 ، پنجاب میں 233348 اور آزاد کشمیر میں 13529مریض موجود ہے۔

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 308افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 266925ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں 2275 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 233348 ہوگئی ہے۔

About Bol News

Avatar

Check Also

ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 61 پیسے سستا ہوا ہے۔

پاکستان میں رواں کاروباری ہفتے میں  ڈالر کی قدر میں کس حد تک اضافہ ہوا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے