پاکستان میں مزید 5,312 افراد کورونا کا شکار، 105 افرادجاں بحق – Pakistan

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 105جانیں لے لیں جبکہ مزید 5,312افراد مہلک وائرس کا شکار بنے،کوروناسے اب تک 15,229افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 710,829افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید5,312 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 7لاکھ 10ہزار 829 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار 970 ہوگئی بکہ پنجاب میں2لاکھ43ہزار295افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں96ہزار128،اسلام آباد میں64ہزار173،بلوچستان میں20ہزار097 ،گلگت بلتستان میں5097اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے14ہزار069کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں کورونا وبا ءکی تیسری لہر نے تباہی مچادی، 24گھنٹے کے دوران قاتل وائرس 105زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 15229ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4521افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 6851،خیبرپختونخوا میں 2553،اسلام آباد میں597،بلوچستان میں213اور گلگت بلتستان میں 103اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث391 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ69ہزار811 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے4,116مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,390 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 6لاکھ25ہزار789مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران54ہزار948کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے5312افراد میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 10لاکھ639ہزار82افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

About Aaj News

Avatar

Check Also

پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، چوہدری فواد حسین

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے