پاکستان میں کورونا سے آج مزید 106 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 106 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 15165 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 707416  ہے۔

تفصیلات کےمطابق آج آزاد کشمیر میں کورونا سے 5 ، سندھ اور بلوچستان میں کورونا سے 1،1 ، پنجاب میں کورونا سے 62 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 34 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 15165 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 4521 ، بلوچستان میں 213 ، خیبرپختونخوا میں 2553 ، آزاد کشمیر میں 391 ،اسلام آباد میں 591 ، گلگت بلتستان میں 103، پنجاب میں 6793 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 62 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 6793  ہوگئی ہے۔

About Bol News

Avatar

Check Also

ہیلتھ ورکرزکی کورونا ویکسی نیشن کے لیے دوبارہ رجسٹریشن کا اعلان

حکومت نے ہیلتھ ورکرزکی کورونا ویکسی نیشن کے لیے دوبارہ رجسٹریشن کا اعلان کیا ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے