پاکستان میں کورونا سے آج مزید 93 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 93 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 15059 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 701802 ہے۔

تفصیلات کےمطابق آج آزاد کشمیر میں کورونا سے 6 ، سندھ اور اسلام آباد میں کورونا سے 4،4 ، پنجاب میں کورونا سے 56 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 23 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 15059 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 4520 ، بلوچستان میں 212 ، خیبرپختونخوا میں 2519 ، آزاد کشمیر میں 386 ،اسلام آباد میں 588 ، گلگت بلتستان میں 103، پنجاب میں 6731 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 56 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 6731 ہوگئی ہے۔

About Bol News

Avatar

Check Also

حکومت اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کیلئے کوشاں ہے، فردوس عاشق

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بزدارحکومت عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقرر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے