پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

جوہانسبرگ: پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پروٹیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، مہمان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جوہانسبرگ میں کھیلا جارہاہے، جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پروٹیز کے خلاف دوسرے اور فیصلہ کن میچ کے لئے پاکستان نے پہلے ون ڈے کی فاتح فائنل الیون کو برقرار رکھا ہے، سیریز کے پہلے میچ میں فتح کے بعد بابر الیون تاریخ بنانے کے قریب ہیں، آج گرین شرٹس نے سنچورین کا ایکشن ری پلےکردیا تو وہ دو ہزار تیرہ کے بعد جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز جیتیں گے۔

تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو ایک کامیابی درکار ہے، سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے کپتان بابراعظم کی شاندار سنچری کی بدولت پروٹیز کو3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

بابر اعظم نے کیریئر کی 13 ویں سنچری بنائی، ان کی اننگز میں 17 دلکش چوکے شامل تھے۔دورہ جنوبی افریقا میں قومی ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو قومی کرکٹ ٹیم کی پروٹیز کے دیس میں یہ چھٹی سیریز ہے، تاہم گرین شرٹس اب تک ایک سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی اور چار سیریز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ایک سیریز برابر رہی تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم نے سال دوہزار تیرہ میں پہلی بار پروٹیز کے ہوم گراؤنڈ میں ایک روزہ سیریز اپنے نام کی تھی۔

پروٹیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلی جائے گی بعد ازاں قومی ٹیم دورہ زمبابوے کے لئے روانہ ہوگی۔

Comments

About Ary News

Avatar

Check Also

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا – Ummat News

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا – Ummat …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے