• Fixtures
  • Matches
  • Player Stats
  • Series
  • Login
Livehunt Urdu
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
اتوار, 17 جنوری , 2021
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
No Result
View All Result
Livehunt Urdu
No Result
View All Result
Home کھیل VOA News

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ روانہ، 14 دن قرنطینہ میں گزارے گی

VOA Urdu by VOA Urdu
7 مہینے ago
in VOA News, کھیل
1 min read
0 0
0
پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ روانہ، 14 دن قرنطینہ میں گزارے گی
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ویب ڈیسک — 

پاکستان کرکٹ ٹیم 20 کھلاڑیوں اور عملے کے 11 ارکان سمیت انگلینڈ کے دورے کے لیے اتوار کی صبح لاہور سے مانچسٹر روانہ ہو گئی ہے۔ پاکستانی ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے روانہ ہوئی ہے۔

انگلینڈ روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں اظہرعلی (کپتان)، بابر اعظم (نائب کپتان)، عابدعلی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فواد عالم، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس، موسیٰ خان، نسیم شاہ، روحیل نذیر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان، عثمان شنواری اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔

یار رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچوں کی حتمی تاریخ اور مقامات کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔

مانچسٹر پہنچنے کے بعد قومی اسکواڈ وورسٹرشائر روانہ ہوگا جہاں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیرِ اہتمام کھلاڑیوں کی ٹیسٹنگ کی جائے گی۔

اس دوران قومی اسکواڈ 14 روز قرنطینہ میں گزارے گا تاہم یہاں انہیں پریکٹس اور ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔ اس کے بعد قومی ٹیم 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہو جائے گی۔

کرونا وائرس کے ٹیسٹنگ کے پہلے مرحلے میں 18 کھلاڑیوں اور 11 رکنی سپورٹ اسٹاف کے ٹیسٹ منفی آئے تھے اور اب ان سب کی جمعرات کو ہونے والے ری ٹیسٹنگ کی رپورٹ بھی منفی آئی ہے۔

دیگر تین ریزرو کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر روحیل نذیر اور فاسٹ باؤلر موسیٰ خان کے وبا کے ٹیسٹ بالترتیب جمعرات اور بدھ کو لیے گئے تھے جن کے نتائج منفی آئے ہیں لہٰذا ان دونوں کھلاڑیوں کو انگلینڈ روانہ ہونے والے پہلے گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق بائیں ہاتھ کے اسپنر ظفر گوہر جنہوں نے 2015 میں ایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا وہ انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ انہیں صرف پری میچ تیاریوں کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس اور فزیو تھراپسٹ کلف ڈیکن بالترتیب جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا سے انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گے جب کہ شعیب ملک کی 24 جولائی کو روانگی متوقع ہے۔

اسپورٹس سائنسز کے ماہرین اور برطانوی حکومت کے قوانین کے مطابق پی سی بی کے ٹیسٹنگ کے عمل کے دوران اسکواڈ میں شامل جن اراکین کے ٹیسٹ مثبت آئے وہ اتوار کو سفر نہیں کرسکیں گے تاہم جونہی ان کے 2 منفی ٹیسٹ آئیں گے انہیں انگلینڈ بھیج دیا جائے گا۔

انگلینڈ روانہ نہ ہونے والے کھلاڑیوں میں محمد حفیظ بھی شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرائے گئے کرونا ٹیسٹ میں آل راؤنڈر محمد حفیظ کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم جب انہوں نے نجی لیب سے دوبارہ ٹیسٹ کرایا تو اس کی رپورٹ منفی آئی جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اب تک محمد حفیظ سمیت 10 کرکٹرز کے کرونا ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔

محمد حفیظ نے اپنا دوسرا ٹیسٹ ایک نجی لیب سے کرایا تھا جس کے منفی آنے کے بعد انہوں نے ایک ٹوئٹ کی اور پیغام دیا کہ ان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ ٹوئٹ کے ساتھ ہی ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

محمد حفیظ کے علاوہ چار ریزرو کھلاڑیوں کے کووڈ 19 ٹیسٹ بدھ کو ہوئے تھے۔ ان میں سے عمران بٹ کا ٹیسٹ مثبت جب کہ بلال آصف، محمد نواز اور موسیٰ خان کے ٹیسٹ منفی آئے تھے۔

پی سی بی کے ٹیسٹنگ پروگرام کے پہلے مرحلے میں مثبت آنے والے 10 کھلاڑی اور ایک ٹیم آفیشل کی ری ٹیسٹنگ کے دوران فخر زمان، محمد حسنین، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض کے ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں۔

اب انہیں ٹیسٹنگ کے تیسرے مرحلے سے گزرنا پڑے گا جو آئندہ ہفتے کسی وقت ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ منفی آنے پر دونوں کھلاڑیوں کی انگلینڈ روانگی کے لیے انتظامات کیے جائیں گے۔

ری ٹیسٹ میں بھی جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں حیدر علی، حارث رؤف، کاشف بھٹی اور عمران خان شامل ہیں۔

پی سی بی میڈیکل پینل کی جانب سے چار کھلاڑیوں اور عملے کے ایک رکن کو فوری طور پر سخت قرنطینہ میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کرونا وائرس پھیلنے کے بعد انگلینڈ کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈیز پہلی اور پاکستان دوسری ٹیم ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ لاجسٹک چیلنجز کے سبب ہمیں غیر معمولی حالات میں مشکلات کا سامنا تھا۔

Previous Post

کرونا کے باعث بند فلمی صنعت کو سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت

Next Post

کرونا وبا کے چھ ماہ مکمل، دنیا نے وائرس کا مقابلہ کیسے کیا؟

Related Posts

”اگر یہ کام کر دیا جائے تو میں ٹیم میں واپس آنے کیلئے تیار ہوں “ محمد عامر نے مشروط آمادگی ظاہر کرتے ہوئے اعلان کر دیا
Qudrat News

”اگر یہ کام کر دیا جائے تو میں ٹیم میں واپس آنے کیلئے تیار ہوں “ محمد عامر نے مشروط آمادگی ظاہر کرتے ہوئے اعلان کر دیا

2 منٹ ago
‘ناموس رسالت ﷺکے مسئلے پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، فتوے بازی کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے’
Geo News

‘ناموس رسالت ﷺکے مسئلے پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، فتوے بازی کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے’

55 منٹ ago
نادرن کے حماد اعظم پر بھاری جرمانہ عائد –
Ary News

نادرن کے حماد اعظم پر بھاری جرمانہ عائد –

1 گھنٹہ ago
شاداب خان نے عاصم اظہر کو پی ایس ایل کے لئے بہترین بیٹسمین قرار دیا
Qudrat News

شاداب خان نے عاصم اظہر کو پی ایس ایل کے لئے بہترین بیٹسمین قرار دیا

2 گھنٹے ago
اداکار عمران عباس دنیا کے 100 ہینڈسم مردوں کی فہرست میں شامل
Geo News

اداکار عمران عباس دنیا کے 100 ہینڈسم مردوں کی فہرست میں شامل

3 گھنٹے ago
پی سی بی نے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان کردیا – Ummat News
Ummat News

جنوبی افریقا کے تمام کھلاڑیوں اورٹیم مینجمنٹ کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے – Ummat News

3 گھنٹے ago
Load More
Next Post
کرونا وبا کے چھ ماہ مکمل، دنیا نے وائرس کا مقابلہ کیسے کیا؟

کرونا وبا کے چھ ماہ مکمل، دنیا نے وائرس کا مقابلہ کیسے کیا؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

موسم

°
___
______
  • Low Temp. ___°
  • High Temp. ___°
___
______
جنوری 17th 2021, اتوار
°
   ___
  • TEMPERATURE
    ° | °
  • HUMIDITY
    %
  • WIND
    m/s
  • CLOUDINESS
    %
  • SUNRISE
  • SUNSET
  • پیر 18
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • منگل 19
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • بدھ 20
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعرات 21
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعہ 22
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • ہفتہ 23
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
×

I want to find the weather for in .

×

© 2020

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • فلمی دنیا
  • کھیل
  • صحت

© 2020

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
x
kkk

jjj

More Information