پاکستان کو جی 20 ممالک سے قرضوں کی ادائیگی میں مزید ریلیف کا امکان

عالمی بینک، آئی ایم ایف اس ہفتے جی 20 ممالک کو دسمبر تک قرض وصولی کے التواء کی اپیل کریں گے

 اسلام آباد: پاکستان کو جی 20 ممالک سے قرضوں کی ادائیگی میں مزید ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے وزارت اقتصادی امور ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک،آئی ایم ایف اس ہفتےجی20 ممالک کو دسمبر تک قرض وصولی کےالتواءکی اپیل کریں گے اور اسی تناظر میں وزارت اقتصادی امور نے پاکستان کاقرضہ مؤخرکرنے سے متعلق سفارشات کی تیاری شروع کر دی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جی20 ممالک سے پاکستان کو تقریباً 90 کروڑ ڈالر کا ریلیف ملنے کا امکان ہے جو کہ جولائی سے دسمبر 2021 تک متوقع ہے ذرائع کے مطابق جی20 ممالک کورونا سے نمٹنے کے لیےکم آمدن والے اور ترقی پذیر ممالک کے قرضے مؤخر کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جی20 ممالک ،عالمی بینک،آئی ایم ایف کے کہنے پرپہلےبھی قرض وصولی مؤخرکرچکےہیں۔

About Express News

Avatar

Check Also

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، محکمہ موسمیات کی وارننگ

23 سے 25 اپریل کے دوران کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے