پاکستان کو سیلز اور انکم ٹیکس میں اصلاحات کرنا ہوں گی: آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے پاکستان کے دوسرے سے پانچویں جائزہ مشن کی رپورٹ جاری کردی ۔ 

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو 2022 کے اہداف حاصل کرنے کے لیے ٹیکس اصلاحات اور اسٹیٹ بینک کو مزید خود مختاری دینا ہوگی ، رواں سال پاکستان کی جی ڈی پی 1.5 فیصد اور مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد تک رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق 2020-21 میں بجٹ خسارہ 7.1 فیصد تک رہے گا، رواں سال قرضوں اور واجبات کی شرح جی ڈی پی کے 92.9 فیصد تک رہے گی ، جاری کھاتوں کا خسارہ 1.5 فیصد تک رہے گا، بیرونی قرضوں کا حجم جی ڈی پی کا 42.1 فیصد تک رہے گا جب کہ  رواں سال زرمبادلہ کے ذخائر 14.4 ارب ڈالرز رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس میں اصلاحات کرنا ہوں گی، پاکستان کی موجودہ مانیٹری پالیسی درست ہے البتہ ڈالر کا مارکیٹ ریٹ ضروری ہے، پاکستان میں حالیہ اقدامات کے باعث توانائی کے شعبے کے واجبات کو قابو کیا گیا ہے۔

About Geo News

Geo News

Check Also

نوازالدین صدیقی بھی بالی وڈ اداکاروں کے نقش قدم پر چل پڑے

بالی ووڈ کے سپر اسٹار حقیقی اداکاری کے بجائے بناوٹی اداکاری کرتے ہیں۔۔ فوٹو: فائل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے