پاکستان کی بیٹی 8 سالہ ماشل آرٹس چیمپئن فاطمہ نسیم نے ایک بار پھر نئ تاریخ رقم کر دی

ایک منٹ میں سب سے زیادہ کہنی مارنے کا ریکارڈ اب فاطمہ سلیم کے پاس ہے، اس حوالے سے گنیزبک نے بھی تصدیق کردی ہے۔

فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں 258 مرتبہ کہنی مارنے کے مقابلے میں 272 مرتبہ دونوں ہاتھوں سے کہنی کو ٹارگٹ پر ہٹ کیا اور واضح برتری کے ساتھ ریکارڈ کو پاکستان کے نام کیا۔

فاطمہ سلیم نے اپنی اس جیت کو پاکستان آرمی کے نام کیا ہے۔

اس سے قبل بھارتی ایتھلیت کرن اونیال نے فاطمہ کا ریکارڈ توڑا تھا تاہم ننھی فاطمہ نے محض 4 ماہ بعد اعزاز واپس لے لیا ہے۔

خیال رہے کہ فاطمہ سلیم دنیا کی کم عمر ترین مارشل آرٹس کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرچکی ہیں، ان کے والد محمد راشد 65 عالمی ریکارڈ کے مالک ہیں۔

About Bol News

Avatar

Check Also

پاکستان اور ایران کے درمیان اہم یادداشتوں پر دستخط –

پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی تجارتی مراکز کھولنے سے متعلق یادداشتوں پر دستخط کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے