پاکستان کے عرفان محسود نے بھارتی عالمی ریکارڈ توڑ دیا – Sports

پاکستان کے کھلاڑی عرفان محسود نے انڈیا کے کھلاڑی روہتاش چوہدری کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی عرفان محسود نے ایک منٹ میں 58 پش اپس کر کے انڈیا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

انڈیا کےروہتاش چوہدری نے 80 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 51 پش آپس کئےتھے اور 2016 سے یہ ریکارڈ انڈیا کے کھلاڑی روہتاش چوہدری پاس تھا جسے آج پاکستان کے عرفان محسود نے توڑ دیا۔عرفان محسود کا مجموعی طور پر یہ 41 واں گینیز ورلڈ ریکارڈ ہے۔

اس سے پہلے عرفان محسود امریکا، برطانیہ،عراق،اٹلی، فلیپائن، مصر،انڈیا کے کئی ریکارڈز پاکستان کے نام کر چکا ہے۔

عرفان محسود کے مطابق ریکارڈ بنانے کےکئے دن رات محنت کی۔انڈیا کا ریکارڈ توڑ کر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا کا ریکارڈ توڑ کر الگ خوشی ہوتی ہے انہوں نے مستقبل میں بھی پاکستان کے کئے کامیابیاں حاصل کرنے کا عزم کیا۔

About Aaj News

Avatar

Check Also

نسیم شاہ نے کیچ چھوڑنے پر خود کو سزا دے دی

لاہور: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کیچ چھوڑنے پر خود کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے