پب جی کھیلنے سے روکنے پر نوجوان کی گھر والوں پر فائرنگ، بھابھی اور دوست جاں بحق

ملزم کے گھر والے اسے پب جی کھیلنے سے روکتے تھے، ڈی ایس پی عمر فاروق بلوچ فوٹو: فائل

 لاہور: نواں کوٹ میں نوجوان نے آن لائن گیم پب جی کھیلنے سے روکنے پر فائرنگ کرکے بھابھی اور اپنے دوست کو قتل جب کہ 3 گھر والوں کو زخمی کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں نوجوان نے گھر والوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک خاتون سمیت 2 افراد کی موت کی تصدیق کردی گئی جب کہ دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خاتون ملزم کی بھابھی جب کہ نوجوان اس کا دوست تھا۔

ڈی ایس پی عمر بلوچ کے مطابق فائرنگ کرنے والا نو جوان آن لائن گیم پب جی کا جنونی کی حد تک رسیا تھا ۔ ملزم کے گھر والے اسے پب جی کھیلنے سے روکتے تھے، اسی بات پر گھر میں گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر جھگڑا ہوگیا۔ آج ملزم کہیں سے پستول لے آیا اور آن لائن گیم ہی کے انداز میں گھر والوں پر فائرنگ کردی۔ اس دوران بیچ بچاؤ کرانے کے لیے ملزم کا دوست بھی زد میں آگیا۔

About Express News

Avatar

Check Also

6 درخواستیں – ایکسپریس اردو

www.facebook.com/javed.chaudhry اتاترک جدید ترکی کے بانی ہیں‘ ان کا شمار دنیا کے دس بڑے لیڈروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے