پب جی کھیلنے والی مغوی لڑکی بازیاب، دو ملزمان گرفتار –

کراچی : اینٹی وائلینٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے17 سال کی مغوی لڑکی کو بازیاب کرلیا، واردات میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی عبداللہ احمد نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کارروائی مصدقہ معلومات پر کینٹ اسٹیشن کی قریب کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ لڑکی اور ملزمان گزشتہ 3ماہ سے آن لائن گیم پب جی کھیل رہے تھے، ملزمان نے اس گیم سے متاثر ہوکر لڑکی کے اغواء کا منصوبہ بنایا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شیراز کی 17سال کی سفا نامی لڑکی سے پب جی پر دوستی ہوئی تھی، شیراز اور مغوی سفا آپس میں شادی کرنا چاہتے تھے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم شیراز لڑکی سفا کو بھگا کر بذریعہ ٹرین پنجاب لے جانے کی کوشش کررہا تھا کہ اسٹیشن سے پکڑا کر لڑکی کو بازیاب کرلیا گیا ہے۔

یس ایس پی عبداللہ احمد نے کہا ہے کہ سفاء کے والد نے ملزم کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

About Ary News

Avatar

Check Also

’’سعد رضوی کو سزائے موت والی کوٹھڑی میں رکھا گیا ہے‘‘ – Ummat News

نجم الحسن عارف:صوبائی حکومت نے اپنی حکمت عملی کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے