
اسلام آباد: (02 جولائی 2020) پمز اسپتال اسلام آباد میں مریضوں اور مستحق افراد کی شفاف انداز میں امداد کیلئے جدید سافٹ ویئر سسٹم متعارف کرادیا گیا۔ سافٹ ویئر کا اجراء وزارت صحت اور بیت المال کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔
تقریب سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ حکومت وعدے کے مطابق پسماندہ طبقوں کی فلاح کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ یہی ریاست مدینہ کی حقیقی شکل ہے جہاں وسائل کا رخ ضرورت مندوں کی جانب موڑا جارہا ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ غریب اور ضرورت مند مریضوں کے علاج کیلئے مالی امداد کی فراہمی کو جدید خطور پر استوار کیا جارہا ہے۔ تمام مراحل کو شفاف بنانے کیلئے بیت المال نے وزارت صحت کے اشتراک سے جدید مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نادار اور غریب لوگ مہنگا علاج نہیں کراسکتے، ان کیلئے ایک سال میں تین ارب روپے خرچ کیے۔