
لاہور: (4 جولائی 2020) پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ایک دن میں مزید تیرہ سو اکتالیس نئے کیسز رپورٹ ہونے سے مریضوں کی مجموعی تعداد اسی ہزار سے زائد ہو گئی دوسری جانب مزید پچیس افراد کوروناوائرس سے زندگی کی باری ہار گئے۔
صوبہ پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تیرہ سو اکتالیس افراد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداداسی ہزار دو سو ستانوے تک جا پہنچی ہے۔ دوسری مہلک وباء سے مزید پچیس افراد جاں بحق ہونے کے بعد ابتک مرنے والوں کی تعداد اٹھارہ سو چوالیس ہوچکی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ایک دن میں مزید 464 نئے رپورٹ ہوئے ہیں۔ ننکانہ16، قصور 41، شیخوپورہ 54، راولپنڈی 110، جہلم7، اٹک 11، چکوال 1اورگوجرانوالہ میں 42کیسز رپورٹ ہوئے۔ سیالکوٹ 26، نارووال 13، گجرات72، حافظ آباد1، ملتان29، مظفرگڑھ 10، وہاڑی42، فیصل آباد89، چنیوٹ11، ٹوبہ36،جھنگ10اور رحیم یار خان میں 26 مزید افراد کوروناوائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ سرگودھا58، خوشاب13، میانوالی1، بہاولنگر 2، بہاولپور35، لودھراں 6، ڈی جی خان76،لیہ16، اوکاڑہ 3، خانیوال 1، بھکر 1، ساہیوال 7 اور پاکپتن میں 11 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔