پنجاب میں کسانوں کو بار دانہ دیا جارہا ہے نہ گندم خریدی جارہی ہے، پرویز الٰہی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہےکہ سندھ حکومت اپنے کسانوں سے 2 ہزار روپے من کے حساب سے گندم خرید رہی ہے لیکن پنجاب میں نہ کسانوں کو بار دانہ دیا جا رہا ہے اور نہ ہی ان سے گندم خریدی جارہی ہے ۔ 

لاہور میں کسان تنظیموں کے نمائندوں نے چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور  انھیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ کسانوں سے بُرا سلوک کب ختم ہوگا ؟ پچھلے سال بھی یوکرین کے کسانوں کو فائدہ پہنچایا گیا اورہمارے کسان رُل گئے ۔ 

انہوں نے کہا کہ وقت ہی بتائےگا کہ پنجاب کے کسانوں کا کیا حال ہوتا ہے؟ سندھ حکومت اپنے کسانوں سے 2 ہزار روپے من کے حساب سے گندم خرید رہی ہے لیکن پنجاب میں نہ کسانوں کو باردانہ دیا جا رہا ہے اور نہ ہی ان سے گندم خریدی جارہی ہے ۔

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ بہاولپور، ملتان اور جنوبی پنجاب سمیت تمام اضلاع میں کاشت کار پریشان ہیں، اگر کسانوں سے گندم خریدی ہی نہیں جا رہی تو پھر ضلع وار پابندی کس بات کی ہے۔

About Geo News

Geo News

Check Also

بھارت میں آبادی کنٹرول کرنے کیلئے کنگنا نے سزا تجویز کردی

کنگنا رناوت اب اداکاری کی بجائے متنازع بیانات کے باعث زیادہ تر شہ سرخیوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے