لاہور: پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد نے یونیورسٹی کے تمام عملے کو ویکسین لگوانے کے لیےحکومت کو خط لکھ دیا۔
وائس چانسلر کی جانب سے لکھے گئے خط میں درخواست کی گئی ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے تمام عملے کوترجیحی بنیادوں پر کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے۔
خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ 1300 سے زائد اساتذہ اور 5000 سے زائد نان ٹیچنگ اسٹاف محنت کررہا ہے جب کہ تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لیے پاکستان کی سب سے بڑی یونیورسٹی کے عملے کو ویکسین لگانا انتہائی ضروری ہے اس لیے یونیورسٹی کے 6 ہزار سے زائد عملے کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین فوری لگائی جائے۔
ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا ہےکہ آن لائن کلاسز، ریسرچ اورامتحانات کے لیے کورونا سے بچاؤ بہت ضروری ہے۔