پولیس اہل کار سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کا عبرت ناک انجام –

کراچی: شہر قائد کے علاقے تیموریہ میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جب کہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق تیموریہ پولیس کا کہنا ہے کہ اہل کاروں اور دو ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔

پولیس بیان کے مطابق ڈاکوؤں نے تیموریہ کے علاقے میں ایک اہل کار سعید سے لوٹ مار کی تھی، اور فرار ہو گئے تھے، تاہم اہل کار ان کے تعاقب میں تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک جگہ ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے، جب اہل کار پہنچ گئے اور ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کر دی، لیکن جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا، اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

ہلاک ڈاکو کی شناخت نظام اور زخمی ڈاکو کی شناخت عبدالشکور کے نام سے ہوئی، ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران قریب سےگزرنے والا ارشد نامی شہری بھی زخمی ہوا، زخمی شہری کو ممکنہ طور پر مقابلے کے دوران ہی ڈاکو کی گولی لگی۔

ادھر کراچی کے علاقے گلستان جوہر پولیس نے ایک کارروائی میں مفرور ڈاکو کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

19 مارچ کو ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شوروم میں میں ڈکیتی کی تھی، اور 22 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گیا تھا، گرفتار ملزم کے دیگر 2 ساتھی پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔

Comments

About Ary News

Avatar

Check Also

محترم وزیراعظم! فحاشی سے متعلق بیان پر قائم رہیے گا

عمران خان کے فحاشی سے متعلق بیان کا جان بوجھ کر یا نادانستگی میں غلط …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے