پہلی دفعہ عام آدمی کو چھت دینے کا وعدہ عمران خان پورا کر رہے ہیں، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہےکہ پہلی دفعہ عام آدمی کو چھت دینے کا وعدہ وزیراعظم عمران خان پورا کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ گھروں کی فراہمی کا وعدہ پورا کر رہے ہیں، باقی عہد بھی نبھائیں گے، ماضی میں کسی نے غریب کے گھر پر توجہ نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ آج ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کیلئے پر عزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ عام آدمی کو چھت دینے کا وعدہ وزیراعظم عمران خان پورا کر رہے ہیں، لاہور میں 35 ہزار سے زائد اپارٹمنٹس بنا کر غریب کو گھر دیں گے، نیا دور ہے اور اب نیا لاہور ہے۔

دوسری جانب معاون خصوصی اطلاعات برائے وزیر اعلیٰ  پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  کا کہنا ہے کہ غریب اور بے گھر افراد کا اپنا گھر بنانے کا خواب تعبیر کے قریب ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں 35ہزار سے زائد اپارٹمنٹس کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، 8500 کنال پر ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے ملازمین کو اپنے گھر کے حصول کے لیے آسان قرض اور سبسڈی ملے گی، پہلے مرحلے میں 4 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔

About Bol News

Avatar

Check Also

ماسک کی اردو؟ – ایکسپریس اردو

اچھا ہے کہ اسی طرح اپنی پیاری زبان سے تعلق مستحکم ہوتا دکھائی دے رہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے