پیدائش کے وقت بچوں کے بالوں میں کمی اور زیادتی کے حوالے سے ماہرین نے بہت اہم انکشافات کیے ہیں۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ پیدائش کے وقت بچے کے بالوں میں کمی یا زیادتی میں ڈی این اے اور جینز کا اہم کردار ہوتا ہے۔
اسکے علاوہ ماہرین نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہارمون کی بڑھتی سطح بھی بچوں میں بالوں کی نشوونما کا باعث بنتی ہے جب کہ پیدائش کے بعد ہارمون کی سطح میں کمی بچے کے بالوں کی نشوونما میں بھی کمی کا باعث بنتی ہے۔
کم یا زیادہ بالوں کے ساتھ پیدائش کا تعلق ماں کو ملنی والی غذائیت سے بھی ہوتا ہے۔
دوسری جانب بزرگوں کا کہنا ہے کہ دوران حمل سینے میں جلن کا سامنا رہتا ہے ان کے ہونے والے بچے گھنے بالوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔
اس حوالے سے بھی ماہرین نے 28 خواتین پر تحقیق کی جس میں سے 23 خواتین کے بچے گھنے بالوں کے ساتھ پیدا ہوئے۔