پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا

اجلاس سینیٹ کا اجلاس طلب کیے جانے کے باعث ملتوی کیا گیا،بلاول بھٹو زرداری،فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کا کل ہونے والا مرکزی مجلس عاملہ(سی ای سی) کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ اجلاس سینیٹ کا اجلاس طلب کیے جانے کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔

بلاول کا کہنا ہے کہ استعفوں اور دیگر  امور پر سی ای سی میں ہی غور کیا جائےگا،غلط بیان بازی اپوزیشن کے فائدے میں نہیں، ن لیگ کے لیے یہی تجویز ہےکہ حوصلے اور برداشت کے ساتھ سیاست کریں ۔

ان کا کہنا ہے کہ گیلانی کی کامیابی وزیراعطم کے ساتھ ن لیگ کے بھی کچھ دوستوں کو ہضم نہیں ہوئی ،ہر موقع پر آر یا پار کی سیاست نہیں کرنی چاہیے ، امید ہےکہ مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داری ادا کریں گے ۔

وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے  بلاول نےکہا کہ پاک بھارت تعلقات پر اتنا کنفیوز وزیراعظم کبھی نہیں آیا۔

About Geo News

Geo News

Check Also

شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو خدمت میں کرو۔ مریم نواز – Ummat News

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اگر شہباز شریف کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے