پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کی جانب سے جاری کیے گئے شو کاز نوٹس کا سخت الفاظ میں جواب تیار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کا جواب پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری نے تیار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سخت الفاظ سے تیار کردہ جواب اب سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی میں رکھا جائے گا جس کا اجلاس 11 اپریل کو کراچی میں ہوگا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ سخت الفاظ پر مشتمل یہ جواب خط کی صورت میں دیا جائے یا پھر پریس کانفرنس کےذریعے جواب دیا جائے۔
واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ٹی ایم ) کے متفقہ فیصلے اور اصولوں کی خلاف ورزی پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے تھے۔
شوکازنوٹس میں دونوں جماعتوں کو سات روزمیں وجوہات بیان کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پی پی اور اےاین پی کےاقدام سےاپوزیشن اتحاد اور تحریک کونقصان پہنچا ہے۔