پیپلز پارٹی کا ایک بار پھر وزیراعظم سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پارٹی کا آن لائن مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ملکی معاشی صورتحال حکومت کی ناکامی بتارہی ہے، مہنگائی کے باعث عوام پریشان ہیں، عمران خان فوری طور پر استعفیٰ دیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کے تمام اداروں کی حالت خراب ہے، تجارتی خسارے میں 130 فیصد سے زائد اضافہ حکومتی ناکامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی بگڑتی صورتحال کے باعث صنعتیں بند ہورہی ہیں، بیروزگاری بڑھ رہی ہے، معاشی بدحالی کے پیش نظر مہنگائی بڑھی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت دنیا کی واحد حکومت ہے جس نے عوام کے بچاؤ کے لیے ویکسین درآمد نہیں کی، کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے لیکن حکومت کو عوام کا کوئی خیال نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہندوستان سے چینی اور روئی کی درآمد کی منظوری دی، پھر وزیراعظم کی حیثیت سے اسے مسترد کردیا، عمران خان کا یہ شرمناک عمل ہے۔

  بلاول بھٹو نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت نے ملکی معیشت کو بدترین حالت میں تبدیل کردیا ہے۔

About Bol News

Avatar

Check Also

وزارتیں بدلنے سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوں گے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزارتیں بدلنے سے ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے