پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس نہیں بھیجا، وضاحت مانگی ہے: شاہد خاقان

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اتحاد کا بھروسہ توڑا ہے جس پر انہیں شوکاز نوٹس نہیں بھیجا، بس وضاحت مانگی ہے ۔

یاد ررہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) سے ووٹ مانگنے پر پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں جس پر پی پی پی نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوکاز نوٹس کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں ہے، پیپلزپارٹی نے اتحادکے فیصلےکو توڑا ہے جس پر ان سے وضاحت طلب کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت روز ویلٹ ہوٹل کے معاملے پر وضاحت کرے کہ آخر یہ ہے کیا، روز ویلٹ ہوٹل پاکستان کی ملکیت ہے اور اس کی حقیقت عوام کوبتانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت چینی اور آٹا درآمد کرنے کا اسکینڈل عوام کے سامنے نہ رکھ سکی لیکن ملک کے اثاثے پر ہی حکومت کوئی عوام کے سامنے وضاحت کردے۔

نیب پر تنقید کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کی سرکس چلتی رہے گی اور یہ بہت پرانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کا مقصد ہی سیاستدانوں کو ٹارگٹ کرنا ہے، یا ملک چلا لیں یا پھر نیب کو چلا لیں۔

About Geo News

Geo News

Check Also

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، محکمہ موسمیات کی وارننگ

23 سے 25 اپریل کے دوران کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے