پیپلز پارٹی کی بے اصولی برداشت نہیں کی جائے گی، رانا ثناء کی وارننگ

 ڈسکہ کا فیصلہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،رانا ثناءاللہ،فوٹو: فائل 

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر  رانا ثناءاللہ کا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی کی بے اصولی برداشت نہیں کی جائے گی، اگر وہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر چاہتے ہیں تو معاملہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سامنے رکھیں۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے پاس وقت ہے، اگر وہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر چاہتے ہیں تو معاملہ پی ڈی ایم کے سامنے رکھیں ۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےحکومتی اتحادکے ووٹوں کے ذریعے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکی سیٹ حاصل کرکے غلط کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کا فیصلہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، یہ لوگ وہ ہیں جو چور چور کا شورمچاتے ہیں اورخود چوری کرتے ہیں ۔

About Geo News

Geo News

Check Also

کوئی بھی ملک ’بیلٹ اینڈ روڈ‘ منصوبے میں شامل ہوسکتا ہے، چینی صدر

چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ عالمی معاملات کو مشترکہ مشاورت کے ذریعے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے