پی آئی اے نے پالپا کے صدر کو معطل کر کے پرواز روک دی ہے

پی آئی اے انتظامیہ نے پائلٹوں کی تنظیم  پالپا کے صدر کیپٹن سلمان کو معطل کر کے پرواز سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے صدر پالپا کیپٹن سلمان کو پالپا کے ممبرز پائلیٹس کو خط لکھنے پر معطل اور گراونڈ  کر دیا ہے۔

شوکاز نوٹس کے مطابق صدر پالپا کیپٹن سلمان نے خط کے زریعے پائیلٹوں میں بے چینی پھیلائی تھی تبھی انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا  گیا ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ صدر پالپا کیپٹن سلمان سے پہلے جنرل سیکریٹری کیپٹن عمران ناریجو تین ماہ سے معطل ہیں جبکہ پالپا کے نائب صدر کیپٹن مقصود بجارانی اور جوائنٹ سیکریٹری کیپٹن قاسم قادر بھی معطل ہیں۔

زرائع نے کہا کہ پالپا کے عہد یداروں نے معطلی  اور شوکاز کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

زرائع کا مزید کہنا تھا کہ جمہوری حکومت میں پائیلٹوں کی نمائندہ تنظیم پالپا کے خلاف آمرانہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔

About Bol News

Avatar

Check Also

پاکستان میں مزید 5750 افراد میں کورونا کی تشخیص

پاکستان میں آج  مزید 5750 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے