پی پی کی قیادت سے ملاقات کا معاملہ، جہانگیر ترین کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین نے پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات پر ردعمل دیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور صوبہ سندھ کی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ سیدہ شہلا رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں شہلا رضا کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ہے اور اگلے ہفتے کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیال ہے کہ ’جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے، اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا‘۔

اس معاملے پر جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میرے خلاف مسلسل پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف خبریں چلوانے والوں کو مایوسی ہو گی۔

About Geo News

Geo News

Check Also

پاکستان میں مزید 5750 افراد میں کورونا کی تشخیص

پاکستان میں آج  مزید 5750 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے