وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی صورتحال اس وقت میرے پاس تم ہو ڈرامے والی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں جب سے وزیر جیل خانہ جات بنا ہوں تو پندرہ جیلوں کا وزٹ کیا جبکہ مظفر گڑھ جیل میں بھی کل چھاپہ مارا، مظفرگڑھ جیل میں بچے کے ساتھ بدفعلی نہیں ہوئی۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہماری حکومت نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی، مریم صفدر کے ابو اسی طرح نعرے لگاتے تھے کہ میں باہر نہیں جاؤں گا اور اب مریم صفدر بھی کہتی ہیں کہ باہر جانا۔
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ہم عدالتوں کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، ریاست اور عدالت کے سامنے کسی کی اہمیت نہیں ہے جبکہ اگلے ڈھائی سال وزیراعظم اور وزیراعلیٰ اپنا وقت پورا کریں گے۔