تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نےعوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سے علحیدگی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے ساتھ یہ ہی ہونا تھا، انکے خاتمے کا پورا کریڈٹ عوام کو جاتا ہے۔
فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے انہیں مسترد کیا جسکی وجہ سے آج یہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ جیسا کہ وزیراعظم عمران خان صاحب نے کہا تھا کہ لوگ کسی کی کرپشن بچانے کے لیے باہر نہیں نکلتے بلکہ کرپشن کے خلاف نکلتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں فیصل جاوید کا کہناتھا کہ اپوزیشن کے اندر کیا ہورہا ہے، وہ اُن کا مسئلہ ہے، اس حوالے سے اُن ہی سے پوچھا جائے۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہاتھا کہ وزیراعظم کسی سےکوئی ڈیل نہیں کریں گے نہ این آر او دیں گے، عمران خان نے صرف عام آدمی پر توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔