چنکارہ ہرن کا شکار کرنیوالے بااثر شکاریوں کی وائلڈ لائف اہلکاروں پر فائرنگ

فوٹو: فائل

چولستان میں چنکارہ ہرن کا شکار کرنے والے بااثر شکاریوں نے وائلڈ لائف کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر اکرم قطب کے مطابق چولستان میں بااثر شکاریوں نے پہلے وائلڈ لائف چوکی پر اہل کاروں کو تشددکا نشانہ بنایا پھر انہیں یرغمال بناکرلےگئے اور آگے جاکر چھوڑ دیا۔

وائلڈلائف آفیسرکے مطابق شکاری چنکارہ ہرن کا شکار کھیل کر واپس آرہے تھے کہ وائلڈ لائف کے دیگر اہلکاروں نے انہیں روک لیا، گاڑیوں کی تلاشی پر شکاریوں نے اہل کاروں پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے،فائرنگ سے اہل کار محفوظ رہے لیکن محکمے کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ 

رحیم یار خان پولیس نے وائلڈ لائف آفیسر محمد اقبال کی مدعیت میں بااثر شخص تنویر حسین شاہ سمیت 18 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 پولیس نے گولیوں کے خول اور ہرن کے شکار کی باقیات بھی برآمد کرلیں، تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

About Geo News

Geo News

Check Also

’پی ٹی آئی قائد جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں، عمران صاحب غصے کے بجائے انصاف کی ضرورت ہے‘

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ  عمران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے