چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا آرمی ایئر ڈیفنس رینجز کراچی کا دورہ

چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کراچی کے قریب آرمی ایئر ڈیفنس رینجز کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے ہمراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور چین کے سفیر نونگ رونگ بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ندیم رضا نے ایئر ڈیفنس کے مختلف ہتھیاروں کی فائرنگ کا معائنہ کیا۔ فائرنگ کا مظاہرہ مشقوں ’البزا دوئم‘ کی اختتامی کے تقریب سے موقع پر کیا گیا، ان میزائل میں ایل وائے 80اور ایف ایم 90 میزائل بھی شامل تھے۔ ہتھیاروں میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی فائرنگ بھی شامل تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے مشقوں میں حصہ لینے والے افسروں اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا کو مشقوں کے مقاصد، طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

About Bol News

Avatar

Check Also

وزیر داخلہ شیخ رشید کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت – Ummat News

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کوئٹہ میں سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے اور ہلاکتوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے