چین نے 2020 میں غربت کے خاتمے کا ہدف حاصل کرلیا، وائٹ پیپر

چین نے 77 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا ہے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

بیجنگ: چینی ریاستی کونسل کے پریس آفس نے آج ’’انسداد غربت: چین کے تجربات اور خدمات‘‘کے عنوان سے وائٹ پیپر جاری کیا ہے جس میں سو برسوں میں غربت کے خاتمے کےلیے چین کے عظیم عمل کا جائزہ لیا گیا۔

وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ 2020 کے اواخر تک چین میں انسداد غربت کا ہدف حاصل کیا گیا۔

وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ انسداد غربت کی جنگ سے چین کے دیہات میں جامع اور تاریخی تبدیلی آئی ہے۔ یہ ایک عظیم انقلاب ہے جس کی مدد سے جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور دوسرے صد سالہ ہدف کی تکمیل کےلیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی گئی ہے۔

انسداد غربت کے میدان میں جامع کامیابی نے چینی قوم کے ہزاروں سال پرانے خواب اور خواہش کو پورا کیا ہے۔

وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ عالمی آبادی کے پانچویں حصے والے چین میں مطلق غربت کا خاتمہ اور شیڈول سے دس سال پہلے اقوام متحدہ کے ’’2030 پائیدار ترقیاتی ایجنڈے‘‘ کی تکمیل نہ صرف چینی ترقی میں سنگ میل ہے بلکہ عالمی ترقی کی تاریخ کا بھی ایک بڑا واقعہ ہے جو انسداد غربت اور انسانی ترقی کی راہ میں ایک بڑی خدمت ہے۔

وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چین میں اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی متعارف کروائے جانے کے بعد سے غربت کی موجودہ تعریف کے مطابق 770 ملین سے زائد غریب دیہی عوام کو غربت سے نجات دلوائی گئی ہے۔

عالمی بینک کے بین الاقوامی غربت کے معیار کے مطابق، چین کی جانب سے غربت کے خلاف حاصل کی گئی کامیابی، عالمی سطح پر اس شعبے میں حاصل کی گئی کامیابی کے مقابلے میں 70 فیصد سے بھی زائد ہے۔

About Express News

Avatar

Check Also

لرزہ خیز قتل؛ بیٹی کے سامنے ماں کو چھرا گھونپ دیا گیا –

کویت میں قتل کی لرزہ خیز واردات، خاتون کو مارنے کے بعد قاتل لاش کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے