• Fixtures
  • Matches
  • Player Stats
  • Series
  • Login
Livehunt Urdu
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
ہفتہ, 16 جنوری , 2021
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
No Result
View All Result
Livehunt Urdu
No Result
View All Result
Home ٹیکنالوجی Such News

چین کا بڑا کارنامہ، ’جے 31‘ لڑاکا طیارہ تیار

Such News by Such News
6 مہینے ago
in Such News, ٹیکنالوجی
1 min read
0 0
0
چین کا بڑا کارنامہ، ’جے 31‘ لڑاکا طیارہ تیار
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

چینی اور امریکی میڈیا کی تازہ خبروں کے مطابق، چین کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ’’جے 31‘‘ اگلے سال سے پروازیں شروع کردے گا اور ممکنہ طور 2025 سے پہلے ہی اس کی پیداوار بھی شروع کردی جائے گی۔

یہ خبریں پاکستان کےلیے کسی نیک شگون سے کم نہیں کیونکہ ’’جے 31‘‘ جسے بیک وقت امریکی ایف 35 اور فرانسیسی رافیل کا چینی جواب قرار دیا جارہا ہے، متوقع طور پر پاک فضائیہ کے استعمال میں بھی آسکتا ہے اور پاکستان کی فضائی طاقت کو مزید مستحکم کرسکتا ہے۔

یہ لڑاکا طیارہ چین کے ’’ایف سی 31‘‘ منصوبے کی پیداوار ہے جسے پانچویں نسل کا (ففتھ جنریشن) لڑاکا طیارہ بھی قرار دیا جارہا ہے کیونکہ اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کے علاوہ کئی طرح کی جدید ترین ٹیکنالوجیز سے لیس ہوگا۔

 امریکی ویب سائٹ ’’پاپولر مکینکس‘‘ پر اس بارے میں شائع شدہ ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ ’’جے 31‘‘ ممکنہ طور پر اب تک کے تمام چینی لڑاکا طیاروں کے مقابلے میں جدید ترین اور ’’تکنیکی طور پر‘‘ بالکل نیا اور منفرد ہوگا۔

اس کے پہلے پروٹوٹائپ نے 2012 میں اوّلین آزمائشی پرواز کی تھی۔ اگرچہ اس منصوبے کی مجموعی لاگت اب تک نامعلوم ہے لیکن اتنا ضرور معلوم ہوا ہے کہ ایسے ایک طیارے کی قیمت 70 ملین (7 کروڑ) امریکی ڈالر کے لگ بھگ ہوگی۔ اس کے مقابلے میں امریکی ایف 35 کے ایک طیارے کی قیمت 7 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالر، جبکہ فرانسیسی رافیل لڑاکا طیارے کی کم سے کم قیمت 7 کروڑ 70 لاکھ امریکی ڈالر کے مساوی بتائی جارہی ہے۔

فی الحال یہ واضح نہیں کہ ’’جے 31‘‘ میں مزید کیا تبدیلیاں کرتے ہوئے اسے پچھلے ڈیزائن کے مقابلے میں کس طرح بہتر بنایا گیا ہے، تاہم لڑاکا طیاروں کی عالمی منڈی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا خیال ہے کہ اسے چین کے طیارہ بردار بحری بیڑے میں شمولیت کے قابل بنایا جارہا ہے۔

دیگر تکنیکی تفصیلات کی روشنی میں ماہرین کا یہ بھی اندازہ ہے کہ ’’جے 31‘‘ کو ممکنہ طور پر دیگر ممالک کو فروخت بھی کیا جائے گا کیونکہ یہ مہنگے امریکی اور یورپی لڑاکا طیاروں کے مقابلے میں ’’خاصا کم خرچ‘‘ ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے فرانسیسی رافیل کی خریداری کے تناظر میں، اور خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کےلیے، پاکستان کے پاس بھی پانچویں نسل کا ایک ایسا لڑاکا طیارہ ہونا ضروری ہوگا جو رافیل کا مؤثر جواب بن سکے۔ ’’جے 31‘‘ اس ضمن میں بہترین امیدوار ہوسکتا ہے۔

لڑاکا طیاروں کے بعض ماہرین کا یہاں تک کہنا ہے کہ ’’جے 31‘‘ کا ڈیزائن امریکی ’’ایف 22 ریپٹر‘‘ سے زیادہ مشابہت رکھتا ہے، جسے دنیا کا خطرناک ترین لڑاکا طیارہ بھی قرار دیا جاتا ہے۔ اس کا ایک مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ پیداواری مرحلے پر پہنچنے کے بعد ’’جے 31‘‘ اپنی صلاحیتوں میں امریکی ایف 22 کے بھی مدمقابل آجائے۔

 

install suchtv android app on google app store

Previous Post

کویت میں نئی قانون سازی، آٹھ لاکھ بھارتی باشندوں کے بے روزگار ہونے کا اندیشہ

Next Post

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے کون سا ماسک بہترین؟ ماہرین نے بتا دیا

Related Posts

سال 2021، واٹس ایپ نے بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا
Ary News

عوامی ردعمل نے واٹس ایپ کو "یوٹرن” لینے پر مجبور کردیا

11 گھنٹے ago
قومی ٹیکنالوجی بورڈ کی پاکستانی واٹس ایپ صارفین کو اہم ہدایت –
Ary News

قومی ٹیکنالوجی بورڈ کی پاکستانی واٹس ایپ صارفین کو اہم ہدایت –

1 دن ago
پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا: وفاقی وزیر آئی ٹی
Such News

پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا: وفاقی وزیر آئی ٹی

1 دن ago
بٹ‌ کوائن، شہری کے 35 ارب 32 کروڑ روپے‌ ڈوب گئے؟ –
Ary News

بٹ‌ کوائن، شہری کے 35 ارب 32 کروڑ روپے‌ ڈوب گئے؟ –

1 دن ago
واٹس ایپ سیکیورٹی کے حوالے سے نئے خدشات، ٹیلی گرام نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے
Such News

واٹس ایپ سیکیورٹی کے حوالے سے نئے خدشات، ٹیلی گرام نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے

1 دن ago
ٹیلی گرام نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے –
Ary News

ٹیلی گرام نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے –

1 دن ago
Load More
Next Post
کورونا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے کون سا ماسک بہترین؟ ماہرین نے بتا دیا

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کےلیے کون سا ماسک بہترین؟ ماہرین نے بتا دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

موسم

°
___
______
  • Low Temp. ___°
  • High Temp. ___°
___
______
جنوری 16th 2021, ہفتہ
°
   ___
  • TEMPERATURE
    ° | °
  • HUMIDITY
    %
  • WIND
    m/s
  • CLOUDINESS
    %
  • SUNRISE
  • SUNSET
  • اتوار 17
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • پیر 18
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • منگل 19
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • بدھ 20
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعرات 21
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعہ 22
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
×

I want to find the weather for in .

×

© 2020

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • فلمی دنیا
  • کھیل
  • صحت

© 2020

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
x
kkk

jjj

More Information