ڈسکہ اور خوشاب کے الیکشن عملے کو فول پروف سکیورٹی دیں گے: آئی جی پنجاب

فائل فوٹو

لاہور: آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ این اے 75ڈسکہ اور پی پی 84 خوشاب کے ضمنی انتخابات میں تعینات پولنگ اسٹاف کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائےگی۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نےدونوں حلقوں میں ضمنی الیکشن کےموقع پرسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق سکیورٹی انتظامات کیے جائیں اور خواتین پولنگ اسٹیشنز  اور پولنگ بوتھوں پرلیڈیز اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولنگ ختم ہونے کے بعدبیلیٹ باکسز سمیت دیگر انتخابی سامان کی ترسیل کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے جب کہ اضافی وائر لیس سیٹ سمیت دیگر سامان متعلقہ افسران کو بلا تاخیر فراہم کیا جائے۔

About Geo News

Geo News

Check Also

باغی سپر لیگ نے یورپی فٹبال کی یکجہتی میں دراڑ ڈال دی

15فاؤنڈنگ سائیڈزکو3.5بلین یوروصرف انفرااسٹرکچرکیلیے ملیں گے،شائق کا سوچیں،برطانوی وزیر اعظم۔ فوٹو: فائل پیرس:  یورپی فٹبال …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے