
کراچی: (06 جولائی 2020) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزتیزی دیکھی گئی۔151پوائنٹس اضافے سے مارکیٹ 35ہزار 202پربندہوئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز 151 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔151 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ 35ہزار 202 پر بند ہوئی۔ دن بھر مجموعی طور پر348 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 223کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 96 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 35,238 جبکہ کم ترین سطح 35,002 رہی۔ انٹربینک میں ڈالر کی 51 پیسے مہنگا ہوگیا۔ 51 پیسے کے اضافے سے ڈالر 166.21 سے بڑھ کر 166.72 پربندہوا۔
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کا اضافہ ہوگیا ۔20 پیسے کے اضافے سے ڈالر167روپے سے بڑھ کر167.20 پر پہنچ گیا۔