کاش آپ مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف جہاد کرنے نکلتے، احسن اقبال کا وزیراعظم پر طنز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال  نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھاکہ عمران نیازی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گھر سے ہر روزجہاد کرنے نکلتے ہیں، کاش آپ مہنگائی، بیروزگاری، غربت کے خلاف جہاد کرنے نکلتے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی تین سالہ کارکردگی کے مطابق تو جہاد آپ نے عوام کے خلا ف کیا ہے، یہ جہاد نہیں بلکہ یہ آپ کی ضد، انا، حسد اور نفرت کی لڑائی ہے اور آپ نے اِس حسد اور انا کی آگ میں 22 کروڑ عوام کو جھونک رکھا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھاکہ آپ کی لڑائی نواز شریف سے ہے لڑیں لیکن 22کروڑ عوام سے انتقام نہ لیں، عمران خان آپ استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، اپنا چندہ اکٹھا کریں، ملک اُن کو چلانے دیں جنہوں نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم آپ کو اسٹیٹ بینک کا سودا نہیں کرنے دیں گے۔ 

About Geo News

Geo News

Check Also

کویت میں کرفیو ختم ہوگا یا نہیں؟ حکومت کا بڑا اعلان

کویت سٹی: کویتی حکومت نے 22 اپریل کو اختتام پذیر ہونے والے کرفیو میں توسیع …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے