کترینہ کیف بھی عالمی وبا کی شکار

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف بھی عالمی وبا کورونا وائرس کی شکار ہوگئیں۔

اس حوالے سے خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا۔

اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اور اس کے بعد انھوں نے فوری طور پر خود کو علیحدہ کرلیا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر بھی اختیار کر رہی ہیں۔

کترینہ کیف نے بتایا کہ انھوں نے گھر پر ہی خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

اس سے قبل بالی ووڈ کی معروف اداکار اکشے کمار کو کورونا وائرس کی وجہ سے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

اداکار اکشے کمار نے کہا تھا کہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار نے ٹوئٹر پر کہا کہ  آپ سب کی دعاؤں کا شکریہ، میں ٹھیک ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ  احتیاطی طور پر میں اسپتال میں داخل ہوگیا ہوں، میں بہت جلد واپس آؤں گا، آپ سب اپنا خیال رکھیے گا۔

واضح رہے کہ متعدد بالی ووڈ اداکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں عالیہ بھٹ، مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان، منوج باجپائی، سدھانت چترویدی، تاراسوتاریا، ستیش کوشک اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی شامل ہیں۔

اداکار اکشے کمار نے سماجی رابطے کی سائٹ پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی۔

About Bol News

Avatar

Check Also

ایساکون ہے جو ایشوریا کے عشق میں گرفتار نہ ہوا ہو، ابھیشیک بچن

دونوں کی شادی کو 14 سال بیت گئے ہیں اور وہ دونوں خوشحال زندگی گزاررہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے