کراچی، ہفتے میں دو دن کاروباری مراکز بند رہیں گے

عالمی وباء کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے پیشِ نظر سرکاری احکامات اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانا شروع کر دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ  کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے مصروف  تجارتی و کاروباری مراکز ہفتے کے دو دن جمعے اور اتوار کو بند رہیں گے۔

 محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق جنرل اسٹورز، بیکری، گوشت، پھل اور سبزیوں کی دکانیں صبح 6 سے رات 8 تک کھلی رہیں گی۔

ذرائع کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.6 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 267970 ہوگئی ہے جبکہ 4521 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

About Bol News

Avatar

Check Also

این سی او سی کا موجودہ پابندیاں 13 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ

12 اپریل کے اجلاس میں پابندیوں پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر توجہ دی جائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے