کراچی تجاوزات آپریشن سے متاثرہ افراد کیلیے حکومت کا اہم اقدام –

حکومت سندھ نے تجاوزات سے متاثرہ افراد کی بحالی اور آباد کاری کے لئے تجاویز تیار کرنے کے ‏لئے کمشنر کراچی نوید شیخ کی سربراہی میں ورکنگ کمیٹی قائم کر دی۔ ‏

کمیٹی کے چیئرمین کمشنر کراچی کی سربراہی میں کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں متاثرہ ‏افراد کی بحالی اور آبادکاری کے لئے ورکنگ پیپر پر مشتمل خاکہ تیار کر نے کے لئے اقدامات پر ‏غور کیا گیا۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ چار ہفتوں مین تجاویز تیار کی جائیں گی اس سلسلہ میں دو جائزہ ‏کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں ایک کمیٹی سماجی تنظیم شہری کی نمائندہ امبر علی بھائی کی ‏سربراہی میں کام کرے گی، دوسری کمیٹی بلدیہ عظمی کراچی کے میونسپل کمشنر افضل زیدی کی ‏سربراہی میں کام کرے گی۔ ‏

امبر علی بھائی کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی ذمہ داری متاثرہ افراد کی نشاندہی اور متاثرہ افراد ‏یا خاندان کے اعداد و شمار شفافیت کے ساتھ جمع کرنا ہوگی جب کہ دوسری کمیٹی کی ذمہ داری ‏لینڈ ریوینیو اور ترقیات کے اداروں کے ساتھ رابطہ و تعاون سے ضروری اعداد و شمار کی مدد سے ‏اپنی تجاویز پیش کرنا ہو گی۔

Comments

About Ary News

Avatar

Check Also

وزیراعظم عمران خان کی عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے