کراچی کے ضلع جنوبی میں تمام تقریبات پر پابندی عائد

فوٹو: فائل

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث کراچی کے ضلع جنوبی میں تمام تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع جنوبی میں 11 اپریل تک تمام تقریبات پر پابندی ہو گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایچ اے بھی اپنی حدود میں پابندی پر عمل درآمد کروائے، اور این سی او سی کے اگلے لائحہ تک عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

خیال رہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے باعث پاکستان میں عالمی وبا کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 81 افراد انتقال کر گئے جبکہ 5020 افراد میں وائرس کی تصدیق بھی ہوئی۔

About Geo News

Geo News

Check Also

بھارت میں آبادی کنٹرول کرنے کیلئے کنگنا نے سزا تجویز کردی

کنگنا رناوت اب اداکاری کی بجائے متنازع بیانات کے باعث زیادہ تر شہ سرخیوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے