کراچی کے علاقے قائد آباد میں سویا بین تیل سے بھرے ٹینکر کو حادثہ – Pakistan

کراچی کے علاقے قائدآباد میں سویا بین تیل سے بھرے ٹینکر کو حادثہ پیش آیا، ہزاروں لیٹر تیل سڑک پر بہہ گیا، شہریوں کی بڑی تعداد نے خطروں سے کھیلتے ہوئے بوتلوں،گیلن اور تھیلیوں میں تیل جمع کرلیا۔

قائد آباد سے داؤد چورنگی جانے والے روڈ پر آئل ٹینکر کو حادثہ پیش آیا، آئل ٹینکر کے بریک فیل ہونے کے باعث ٹرک سے ٹکرا گیا۔

حادثے کے سبب ٹینکر میں موجود ہزاروں لیٹر سویا بین تیل سڑک پر گر گیا، تیل نکلنے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پہنچ گئی۔
عوام نے خطروں سے کھیلتے ہوئے موقع غنیمت جان کر بوتلیں ،گیلن اور تھیلیوں کی مدد سے تیل جمع کرنا شروع کردیا،تیل جمع کرنے کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

پولیس اور ٹریفک پولیس کے اہلکار جائے وقوعہ پہنچے اور سڑک کو ٹریفک کیلئے بندھ کردیا تاہم پولیس اور ٹریفک پولیس صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے۔

حادثہ ہونے کے 3گھنٹے بعد انتظامیہ نے سڑک ہر مٹی ڈالنے کا عمل شروع کردیا تاہم ٹرک ڈرائیور اور ٹینکر ڈرائیور سے واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے،سڑک پر پھسلن کے باعث کئی موٹر سائیکل سوار افراد پھسل کر گرگئے۔

About Aaj News

Avatar

Check Also

کوئٹہ میں ہونے والا دھماکا خود کش تھا، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کوئٹہ میں ہونے والا دھماکا خود …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے