
کراچی: (05 جولائی 2020) شہرقائد میں موسم نے کروٹ بدل لی۔ سخت گرمی کے بعد شہر میں بونداباندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی شروع ہوگئی۔ گلشن اقبال، شارع فیصل اور کارساز میں ہلکی بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی ہیں۔